سری لنکا کے صدر انورا کمارا Dissanayake دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ حال ہی میں مقرر کئے گئے وزیر خارجہ Vijitha Herath نے یہ بات بتائی۔ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے بتایا کہ توقع ہے کہ صدر دسمبر کے وسط میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تبالہئ خیال کریں گے۔ صدر Dissanayake کو پچھلے ماہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپنے دورے کے دوران بھارت آنے کیلئے مدعو کیا تھا۔ سری لنکا کے صدر کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اِس طرح بھارت کو اولیت دیئے جانے کی روایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ x
Site Admin | November 18, 2024 10:33 PM