سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسّا نائکے نے کہا ہے کہ انہوں نے، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ نتیجے خیز مذاکرات کیے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر دِسّا نائکے نے کہا کہ اُن کی بات چیت میں، بھارت-سری لنکا اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے، سرمایہ کاری کے موقعوں میں اضافہ کرنے، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے اور سیاحت و توانائی جیسے بنیادی شعبوں کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔×