سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسّانائیکے، بھارت کے تین روزہ دورے پر آج شام نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ اُن کا استقبال دلّی ہوائی اڈّے پر اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کیا۔
سری لنکا میں حال ہی میں کرائے گئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد، صدر دِسّانائیکے کا، بھارت کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہے۔اپنے دورے میں جناب دِسّانائیکے، کَل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے باہمی مفاد کے دوطرفہ معاملات پر بات چیت کریں گے۔
صدر دِسّانائیکے بھارت اور سری لنکا کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے دلّی میں تجارت سے متعلق ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
Site Admin | December 15, 2024 9:51 PM