ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

سری لنکا کے صدر ارونا کمارا دِسّانائکے، کل سے بھارت کے تین روزہ دورے پر آئیں گے۔

سری لنکا کے صدر ارونا کمارا دِسّانائکے، کل سے بھارت کے تین روزہ دورے پر آئیں گے۔ کل، نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جناب دِسّانائکے کو، سری لنکا کے صدر کے طور پر منتخب کیے جانے کے بعد سے، یہ اُن کا اب تک کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناب دِسّانائکے اپنے تین دن کے دورے میں صدر جمہوریہ دروپدی مومو سے ملاقات کریں گے اور باہمی مفاد کے دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مغربی ایشیا میں، بھارتی افراد کو واپس وطن لانے کے بارے میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اُن 77 بھارتیوں کو، جو بھارت واپس آنا چاہتے تھے، شام سے نکال لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِن 77 افراد کو لبنان کے راستے لایا گیا، جس میں لبنان اور شام میں سفارتخانوں نے قریبی  تعاون دیا۔

S/B Randhir Jaiswal

خارجہ سیکریٹری وِکرم مصری کے، بنگلہ دیش کے دورے کے بارے میں جناب جیسوال نے کہا کہ خارجہ سیکریٹری نے، ایک جمہوری، مستحکم، پُر امن، ترقی پسند اور سب کی شمولیت والے بنگلہ دیش کے لیے، بھارت کی طرف سے مدد پر خاص طور پر بات کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناب مصری نے، بنگلہ دیش میں اقلیتوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے بارے میں، بھارت کی تشویش کا اظہار کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں