سری لنکا کو شجرکاری کے شعبے کے اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کیلئے دی جانے والی بھارتی امداد دوگنی ہوگئی ہے۔ سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کے بعد بھارتی حکومت اپنی امداد کو 300 ملین روپے سے بڑھا کر 600 ملین روپے کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔ آج ہوئے کابینی اعلان کے مطابق، اِس اضافے کو سری لنکا کی کابینہ کی جانب سے منظور کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ اِس پہل سے متعلق مفاہمت نامے پر فروری 2020 میں دستخط کئے گئے تھے۔چُنے گئے 9 شجرکاری اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بھارتی امداد کے ذریعے جدید کاری کا منصوبہ ہے۔
Site Admin | July 30, 2024 9:40 PM