سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات 65 فیصد پولنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ ووٹنگ پُر امن طریقے سے ہوئی اور کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ سبھی پولنگ مراکز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ آج رات تک پوسٹل بیلٹس کے نتیجے کا اعلان ہونے کی توقع ہے۔مزید تفصیلات ہمارے نامہ نگار سے
پارلیمانی انتخابات کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے اور اس کی شروعات پوسٹل بیلٹس سے کی جا رہی ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ پوسٹل ووٹوں کے نتائج کا اعلان آج رات تک ہوگا جبکہ حتمی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات، جس میں متناسب نمائندگی کے ماڈل پر عمل کیا گیا ہے، آٹھ ہزار 800 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، جو 225 رکنی پارلیمنٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنا ووٹ دینے کے بعد صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی کے جیتنے کے قوی امکان ہیں۔ اِن انتخابات پر بحران سے دوچار جزیرائی ملک کا مستقبل منحصر کرتا ہے، اسی لیے صدر Dissanayake کا مقصد پارلیمانی اکثریت حاصل کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اصلاحی منصوبوں کو نافذ کر سکیں۔
Site Admin | November 14, 2024 9:26 PM