سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات کے تحت 13 ہزار 421 پولنگ مراکز میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دوپہر ایک بجے تک مختلف صوبوں سے 30 سے 50 فیصد ووٹنگ کی خبر ہے۔ 225 رکنی پارلیمنٹ کے انتخابات کیلئے ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹر ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ صدر انوراکمارا دِس نائیکے، وزیراعظم ڈاکٹر ہرینی امراسوریہ، سابق صدر رانیل وکرما سنگھے، ایس جے بی لیڈر سجتھ پریم داسا نے آج صبح اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ پُرامن طور پر جاری ہے اور پورے جزیرے سے اب تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ووٹوں کی گنتی سہ پہر سوا چار بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔×