September 23, 2024 10:13 AM

printer

سری لنکا میں نیشنل پیپلز پاور کے لیڈر انورا کمارا دِسانائیکے کو صدارتی چناؤ میں فاتح قرار دیا گیا ہے

سری لنکا میں نیشنل پیپلز پاور کے لیڈر انورا کمارا دِسانائیکے کو صدارتی چناؤ میں فاتح قرار دیا گیا ہے وہ آج صدارتی سکریٹیریٹ میں، سری لنکا کے نویں ایگزیکیوٹیو صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ انتخابی کمیشن نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹوں کی گنتی کے دوسرے راؤنڈ کا اہتمام کیا تھا کیونکہ کوئی بھی امیدوار مطلوبہ پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے صدر کا چناؤ جیتنے پر دِسانائیکے کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سری لنکا کو بھارت کے پڑوسی پہلے کی پالیسی اور وِژن ساگر کی وجہ سے خاص اہمیت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ دِسانائیکے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام اور پورے خطے کے فائدہ کے کثیر مقصدی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں