September 21, 2024 4:41 PM

printer

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ نویں Executive  صدر کو منتخب کرنے کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان ووٹ دینے کے مجاز ہیں۔ صدر رانیل وکرما سنگھے اور اپوزیشن رہنما Sajith پریم داسا نے آج صبح سویرے اپنے ووٹ ڈالے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد جناب وکرما سنگھے نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ جمہوریت کا تحفظ کیا جائے نہ کہ جمہوریت نظام کو ایک طرف کردیا جائے۔ جناب پریم داسا نے کہا کہ جمہوریت کی جیت ہوگی اور انھوں نے سبھی سے پُرامن رہنے اور جمہوریت کا تحفظ کرنے کے لیے کہا۔ 13 ہزار چار سو پولنگ مراکز پر آج صبح سویرے سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی ہے جو شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی بعد میں شام کو شروع ہوگی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں