سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کل رات ختم ہوگئی۔ جب تک چناؤ مکمل نہیں ہوگا اُس وقت تک کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی جاسکے گی۔ کل شام کولمبو میں سرکردہ امیدواروں نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے ریلیاں کیں۔ انتخابات ہفتے کے روز صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے جن میں 38 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔ اِن میں موجودہ صدر رنل وکرما سنگھے، اپوزیشن کے رہنما اور SJB کے امیدوار Sajith Premadasa، NPP کے لیڈر Anura Kumara Dissanayake اور SLPP کے Namal Rajapaksa شامل ہیں۔ اِس دوران 60 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو انتخابی عمل کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
Site Admin | September 19, 2024 2:55 PM