September 20, 2024 9:33 PM

printer

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کَل ہوگی

سری لنکا کے رائے دہندگان کَل اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ 2022 کے اقتصادی بحران کے بعد یہ ملک کا پہلا الیکشن ہوگا۔ کُل 38 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہ مقابلہ بنیادی طور پر موجودہ صدر رانل وکرما سنگھے اور حزب اختلاف کے لیڈر Sajith Premdasa اور بائیں بازو کے رہنما Arun Kumara Dissanayaka کے درمیان ہوگا۔
سری لنکا میں کل ایک کروڑ 70 لاکھ رائے دہندگان اپنے نویں صدر کا انتخاب کریں گے۔ ضلع ریٹرنگ افسر نے بتایا ہے کہ الیکشن کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوگی اور شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ ووٹنگ میں عوام کی شرکت بڑھانے کی غرض سے ہر خطے کی مخصوص ضروریات کے مطابق 13 سو سے زیادہ بسوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اِسی طرح کولمبو اور شمالی خطے کے درمیان ہفتہ اور اتوار کو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں