July 19, 2024 10:01 AM

printer

سری لنکا میں خواتین کے ایشیا کپ ٹی-ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں موجودہ چمپئن بھارت، پاکستان کے خلاف میچ کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گا

خواتین کے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آج سری لنکا کے Dambulla میں دفاعی چمپئن بھارت اپنے روایتی حریف پاکستان کے ساتھ مقابلے سے اس ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز بھارتی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے گروپ اے میں یو اے ای اور نیپال کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔

 بھارت نے 2022 میں پچھلا خواتین کا ایشیا کپ جیتا تھا اور اُس کے نام کُل سات ایشیا کپ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں