سری لنکا میں جنوری 2025 میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اِن میں بھارت سے آنے والے سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ سری لنکا کی سیاحت کے فروغ سے متعلق اتھارٹی نے بتایا کہ دو لاکھ 52 ہزار سے زیادہ سیاح آچکے ہیں، ان میں بھارت کے سیاحوں کی تعداد 17 اعشاریہ دو فیصد ہے۔ روسی وفاق 13 اعشاریہ پانچ فیصد کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 8 اعشاریہ چھ فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ سال 2024 میں 20 لاکھ سے زیادہ سیاح سری لنکا گئے تھے۔ سری لنکا کی سیاحت کے فروغ سے متعلق اتھارٹی کو امید ہے کہ اس سال سیاحوں کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ اس سے پانچ ارب ڈالر کے ریونیو کا نشانہ حاصل ہوگا۔×
Site Admin | February 6, 2025 3:15 PM
سری لنکا میں جنوری دو ہزار پچیس میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
