ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 8, 2024 9:42 PM

printer

سری لنکا میں بھارت کے ہائی کمشنر سنتوش جھا نے کہا ہے کہ کچھ شعبوں میں کنکٹویٹی، یعنی رابطہ، سیاحت میں اہم رول ادا کرتا ہے اور اس میں ڈیجیٹل کنکٹویٹی بھی شامل ہے

سری لنکا میں بھارت کے ہائی کمشنر سنتوش جھا نے کہا ہے کہ کچھ شعبوں میں کنکٹویٹی، یعنی رابطہ، سیاحت میں اہم رول ادا کرتا ہے اور اس میں ڈیجیٹل کنکٹویٹی بھی شامل ہے۔ کولمبو میں جنوب ایشیائی سیاحتی لیڈر شپ فورم سے خطاب کرتے ہوئے جناب جھا نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان شراکت داری میں کنکٹویٹی ایک اہم عنصر رہی ہے۔ ہائی کمشنر نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کی ڈیجیٹل ترقی خاص اہمیت کی حامل ہے اور سری لنکا کو ڈیجیٹل شعبے سے اپنے آپ کو مربوط کرنے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، سری لنکا کی سیاحت میں سب سے اہم رول ادا کرتا ہے اور ہر ہفتے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ڈھائی سو سے زیادہ پروازیں آتی جاتی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات صدیوں پرانے ہیں اور دونوں ممالک، تہذیبی اعتبار سے جڑواں ہیں۔ انھوں نے بھارت کے ذریعے حال ہی میں فراہم کئے گئے تعاون کا ذکر کیا اور کہا کہ سری لنکا کو بھارت کا تعاون بلاشرط اور کسی امید کے بغیر۔ جنوب ایشیائی سیاحتی لیڈر شپ فورم نے کولمبو میں سری لنکا ڈیزائن فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے جس میں بھارت ایک شراکت دار ملک ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں