سری لنکا میں کولمبو کے صدارتی سیکریٹریٹ میں صدر انورا کمارا دِسانائیکے کے سامنے آج کابینہ وزیروں کو حلف دلایا گیا۔ 22 ارکان پر مشتمل کابینہ نئے باصلاحیت افراد اور منجھے ہوئے سیاست دانوں پر مشتمل ہے۔ جس کا مقصد ملک کو درپیش اہم مسئلوں کو حل کرنا اور لگاتار ترقی کے لیے ایک منصوبہ عمل طے کرنا ہے۔Dr Harini Amarasuriya بدستور وزیراعظم رہیں گی اور وہ تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم کی وزارت کا کام کاج بھی سنبھالیں گی۔ اسی طرح Vijitha Herath امور خارجہ کے وزیر غیرملکوں میں روزگار اور سیاحت کے محکمے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
Site Admin | November 18, 2024 2:01 PM