ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2024 9:38 AM

printer

سری لنکا میں، ہفتے کو ہونے والے صدارتی چناؤ کے لیے مہم میں تیزی آگئی ہے۔

سری لنکا میں، ہفتے کو ہونے والے صدارتی چناؤ کے لیے مہم میں تیزی آگئی ہے۔ امیدوار ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ اہم امیدوار مختلف امور پر بات چیت کے لیے مختلف جگہوں پر میٹنگیں اور چناؤ ریلیاں کر رہے ہیں۔ کَل Horana اور Nuwara Eliya کے مقام پر انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ اُن کا اہم مقصد ملک کے عوام پر بوجھ  کم کرنا ہے۔ انھوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کئے گئے سمجھوتوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اِس الزام پر کہ صرف جناب سنگھے تیل اور گیس کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے مدد کر سکتے ہیں۔ NPP کے امیدوار  انورا کمار دِسا نائکے نے اِن دعووں کو مسترد کردیا۔

جناب دِسا نائیک نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  اسکولوں اور ٹیچروں کی قلت کے بارے میں بھی بات کی۔

سابقہ حکومتوں میں بدعنوانی کا ذکر کرتے ہوئے NPP کے امیدوار اَنورا کمارا دسا نائکے نے کہا کہ عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی دوران اپوزیشن لیڈر Sajith پریم داسا نے ایک ریلی میں کہا کہ اُن کی حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمے کا پروگرام چلایا جائے گا۔ اس سے پینشن پانے والوں سمیت عام لوگوں کو مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہاؤسنگ پروجیکٹوں کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں