ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 30, 2024 3:06 PM

printer

سری لنکا سرکار نے اِس سال نومبر میں عام انتخابات کرانے کیلئے فنڈز جاری کرنے کا اختیار دے دیا

سری لنکا میں سرکار نے اِس سال نومبر میں عام انتخابات کرانے کیلئے فنڈز جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ انتخابات سے متعلق کمشنر جنرل Saman Sri Ratnayake نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر   Anura Kumara Dissanayake نے چناؤ کیلئے سری لنکا کرنسی کے گیارہ ارب روپے جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ انتخابات سے متعلق ادارے نے حالیہ صدارتی چناؤ میں سری لنکا کرنسی کے دس ارب روپے کے اخراجات ہونے کا تخمینہ لگایا تھا۔ جناب Ratnayake نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عام انتخابات 14 نومبر کو ہوں گے۔ اس کیلئے کاغذات نامزدگی چار اکتوبر سے گیارہ اکتوبر تک داخل کئے جاسکیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں