معروف صنعت کار اور انسان دوست رتن ٹاٹا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ممبئی کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس NCPA میں مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کَل رات ممبئی کے ایک اسپتال میں 86 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اُن کے جسد خاکی کو شام ساڑھے چار بجے تک NCPA لان میں رکھا گیا ہے۔ اُن کی آخری رسومات آج شام وَرلی میں ادا کی جائیں گی۔ علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اُن کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیراعظم نریندرمودی کے علاوہ متعدد وزیروں اور رہنماؤں نے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے آج صبح رتن ٹاٹا کے بھائی Noel Tata سے بھی بات کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھارت سرکار کی طرف سے رتن ٹاٹا کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
مہاراشٹر سرکار نے آج سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے اور دن بھر کیلئے تمام سرکاری پروگراموں کو بھی منسوخ کردیا ہے۔×