October 16, 2024 9:34 AM

printer

سرکردہ صنعت کاروں نے آٹھوِیں انڈیا موبائل کانگریس میں، ڈیجیٹل انڈیا کے وزیراعظم مودی کے وِژن کی ستائش کی ہے

سرکردہ صنعت کاروں نے نئی دلّی میں ٹیلی مواصلات کی بین الاقوامی یونین اور ٹیلی مواصلات کے معیارات طے کرنے والی عالمی اسمبلی ITU-WTSA 2024 کے دوران آٹھوِیں انڈیا موبائل کانگریس میں، ڈیجیٹل انڈیا کے وزیراعظم مودی کے وِژن کی ستائش کی ہے۔ ٹیلی کام صنعت کے سرکردہ ماہرین نے اصلاحات، اختراع اور اشتراک کی جانب، حکومت کی حمایت کو بھی سراہا۔

آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم بِرلا نے، بھارت کو اور زیادہ مربوط، با اختیار اور سب کی شمولیت والے ڈیجیٹل ملک کی جانب لے جانے کیلئے برسوں کی بہت سی اصلاحات شروع کیے جانے کا ذکر کیا۔

ریلائنس جیو-انفو کوم لمیٹڈ کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہاکہ اصل تبدیلی 2014 میں ایک ڈیجیٹل بھارت کے، وزیراعظم مودی کے وِژن کے ساتھ شروع ہوئی تھی، جس کی وجہ سے 4G انقلاب آیا۔

ٹیلی مواصلات کی بین الاقوامی یونین ITU کی    سکریٹری-جنرل محترمہ Doreen Bogdan Martin نے، عالمی ڈیجیٹل حکمرانی کی ضرورت پر وزیراعظم کی طرف سے زور دیے جانے کو یاد کیا۔

وزیراعظم مودی نے ITU-WTSA کے دوران    کَل آٹھوِیں انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کیا۔ کانگریس کا انعقاد نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں