حکومت آج سے کمرشل کوئلہ بلاک کی نیلامی کے دسویں دور کا آغاز کر رہی ہے۔ اِس مرحلے کے تحت 60 بلاک کی نیلامی ہوگی۔کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی۔کشن ریڈی حیدرآباد میں اس نیلامی کا آغازکریں گے۔
ایک بیان میں کوئلے کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ بلاک مختلف ریاستوں اور خطوں کے اہم مقامات پر واقع ہیں اور اِن سے علاقائی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ کوئلے کی کانیں بہار، چھتیس گڑھ، جارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ، تلنگانہ اور مغربی بنگال میں واقع ہیں۔ اوڈیشہ میں 16 کانوں کی نیلامی ہوگی، جس کے بعد چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں 15 کوئلہ کانوں کا نیلامی کا عمل انجام دیا جائے گا۔
کمرشل کوئلہ بلاک کی نیلامی کا آغاز 2020 میں وزیراعظم نے کیا تھا۔ اُس کے بعد سے وزارت نے گذشتہ 9 مرحلوں کے دوران کامیابی کے ساتھ 107 کوئلہ بلاکوں کی نیلامی کی ہے۔ ملک میں 11 کمرشل کوئلہ بلاک کام کر رہے ہیں۔
کوئلے کے محکمے کے مرکزی وزیر جی۔کشن ریڈی کا کَل شام حیدرآباد کے Begumpet ہوائی اڈے پر تلنگانہ کے BJP حامیوں نے زبردست استقبال کیا۔ جی۔کشن ریڈی کوئلے کے محکمے کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک خصوصی پرواز سے حیدرآباد پہنچے تھے۔ Begumpet ہوائی اڈے سے تلنگانہ میں BJP کے ریاستی دفتر تک ایک ریلی بھی نکالی گئی۔