سرکار کسانوں کو سائنس کی معلومات فراہم کرنے کیلئے ریڈیو پر کسانوں کی بات کا ایک پروگرام شروع کرے گی۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ من کی بات پروگرام کے طرز پر ہوگا، جو آکاشوانی سے نشر کیا جائے گا۔
نئی دلّی میں کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ یہ پروگرام اگلے مہینے شروع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اُن کے ساتھ ساتھ زرعی سائنسداں اور محکمے کے حکام کسانوں کو معلومات فراہم کریں گے۔
Site Admin | August 16, 2024 9:44 PM
سرکار کسانوں کو سائنس کی معلومات فراہم کرنے کیلئے ریڈیو پر کسانوں کی بات کا ایک پروگرام شروع کرے گی
