سرکار نے کہا ہے کہ بھارت موجودہ مالی سال میں ساڑھے چھ سے سات فیصد مجموعی گھریلو پیداوار GDP حاصل کرے گا۔ وزارت خزانہ نے اگست کیلئے اپنے ماہانہ اقتصادی جائزے میں کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے کوارٹر میں تمام اہم غیر زرعی شعبوں میں پانچ فیصد سے زیادہ ترقی کی وجہ سے معیشت بہتر حال میں رہی۔ کَل جاری کئے گئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خردہ افراطِ زر اور قیمتوں میں اضافہ اوسطاً تین اعشاریہ سات فیصد رہا۔البتہ اقتصادی جائزے میں عالمی تجارت کے محرکات اور عالمی اقتصادی امکانات میں غیریقینی کی صورتحال سے خبردار کیا گیا ہے۔
Site Admin | September 27, 2024 9:59 PM