سرکار پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں 6 نئے بِل پیش کرے گی، جس میں قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے سے متعلق قانون میں ترمیم کا بِل بھی شامل ہے۔ مالی بِل کے ساتھ ساتھ سرکار نے 1934 کے ہوائی جہازوں سے متعلق ایکٹ کی جگہ ’بھارتیہ وایو یان ودھیک 2024‘ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ شہری ہوا بازی کے شعبے میں کاروبار کرنے میں سہولت کی خاطر متعلقہ دفعات کو شامل کیا جاسکے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے کَل شام جو پارلیمنٹ بلیٹن جاری کیا ہے، اُس میں اِن بلوں کی فہرست کا تذکرہ ہے۔
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پیر کو شروع ہو رہا ہے اور یہ اگلے مہینے کی 12 تاریخ تک جاری رہے گا۔
وزیرخزانہ نرملا سیتارمن منگل کے روز مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ اجلاس کے دوران جو بِل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے، اُن میں آزادی سے قبل کے دور کے قانون کی جگہ لینے والا Boilers بِل، کوفی کے فروغ سے متعلق بِل اور رَبَر کے فروغ سے متعلق بِل شامل ہیں۔
اِدھر لوک سبھا کے اسپیکر اوم بِرلا نے ایوان کے کام کاج سے متعلق صلاحکار کمیٹی تشکیل دی ہے جو پارلیمانی ایجنڈہ طے کرتی ہے۔ جناب اوم بِرلا اِس کمیٹی کی صدارت کریں گے۔
مذکورہ کمیٹی میں ترنمول کانگریس کے سدیپ بندیوپادھیائے،بی جے پی کے PP Chaudhray،تیلگو دیشم پارٹی کے Lavu Sri Krishna Devarayalu،بی جے پی کے نشی کانت دوبے،کانگریس کے گورو گوگوئی،بی جے پی کے سنجے جیسوال، جے ڈی یو کے Dileshwar Kamait،بی جے پی کے Bhartruhari Mahtab،ڈی ایم کے پارٹی کے دیاندھی مارن، بی جے پی کے Baijayant Panda،شیوسینا UBT، کے اروند ساونت،کانگریس کے Kodikunnil Suresh،بی جے پی کے انوراگ ٹھاکر اور سماجوادی پارٹی کے لال جی ورما ممبر ہوں گے۔