July 12, 2024 10:04 PM

printer

سرکار نے ہر سال 25 جون کو ”سمودھان ہتّیا دِوَس“ منانے کا فیصلہ کیا ہے

سرکار نے ہر سال 25 جون کو ”سمودھان ہتّیا دِوَس“ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1975 میں اِس دن سابق وزیر اعظم اِندرا گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اِس فیصلے کا مقصد اُن لاکھوں لوگوں کے جذبے کا احترام کرنا ہے جنھوں نے ایک جابرانہ سرکار کے ہاتھوں سخت زیادتیوں اور اذیت کا سامنا کرنے کے باوجود جمہوریت کو بحال کرنے کیلئے جدوجہد کی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ”سمودھان ہتّیا دِوَس“ منائے جانے سے ہر بھارتی کے دل میں انفرادی آزادی اور ملک کی جمہوریت کے دفاع کی ابدی شمع کو روشن رکھنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ”سمودھان ہتّیا دِوَس“ لوگوں کو یہ یاد دلائے گا کہ جب بھارت کے آئین کو پامال کیا گیا اور روندا گیا تو اُس وقت کیا ہوا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ یہ دن ہر اُس شخص کو خراجِ تحسین اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے جسے بھارت کی تاریخ میں کانگریس کے پیدا کردہ سیاہ دور، ”ایمرجنسی“ کی زیادتیوں کی وجہ سے پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اِدھر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ سرکار کو ایک مثال پیش کرنا ہوگی تاکہ جو کچھ کانگریس نے کیا تھا، وہ دوبارہ نہ ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں