ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ ہتھ کرگھا اور دستکاری اشیاء کی اندرون ملک فروخت اور برآمدات میں اضافے کی خاطر مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ نئی دلی میں ہینڈلوم ایکسپو کا دورہ کرنے کے بعد وزیر موصوف نے کہا کہ اب ہتھ کرگھا کے بنکر فیشن ٹکنالوجی کے قومی انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ہیں اور وہ نئے نئے ڈیزائن متعارف کرارہے ہیں۔ ہتھ کرگھا کے معاملے میں نوجوان نسل کی دلچسپی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہتھ کرگھا سے بنائی گئی اشیاء نوجوانوں کے لیے ایک فیشن بن گئی ہے۔ جناب گری راج سنگھ نے کہا مجموعی ہتھ کرگھا شعبے میں بھارت کی حصہ داری 90 فیصد ہے اور اس شعبے میں 35 لاکھ سے زیادہ کنبے کام کررہے ہیں۔ ہرگھرترنگا مہم کے تحت انہوں نے بنکروں کو قومی پرچم تقسیم کیے اور ہرکسی سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
Site Admin | August 12, 2024 3:02 PM
سرکار نے کہا ہے کہ ہینڈلوم اور دستکاری اشیا کی اندرون ملک فروخت اور برآمدات بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں
