June 13, 2024 3:11 PM

printer

سرکار نے کہا ہے کہ نیٹ یوجی امتحان میں سوالنامہ افشا ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے

مرکز نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ ایم بی بی ایس، BDS اور دیگر کورسوں میں داخلے کیلئے NEET-UG 2024 کے ایک ہزار563  امیدواروں کو Grace Marks دینے کے فیصلے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

مرکزی سرکار اور امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی کے وکیل نے جسٹس وِکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل تعطیلات کے دنوں میں کام کرنے والی بنچ کو مطلع کیا کہ جن طلباء کو Grace Marks دیئے گئے تھے، انہیں پھر سے امتحان میں بیٹھنے کا موقع دیا جائے گا، جو اِس مہینے کی 23 تاریخ کو ہونے کا امکان ہے۔

امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ Counselling کے جس نظام الاوقات کا اعلان کیا جاچکا ہے، اُس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ دوبارہ ہونے والے امتحان کے نتیجوں کا اعلان 30 جون تک کردیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے آج یہ بات دوہرائی کہ وہNEET UG 2024  میں داخلے سے متعلق Counselling کے عمل پر روک نہیں لگائے گی۔

 اِس سے قبل تعلیم کی وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب دھرمیندرپردھان نے یہ کہا کہ اَنڈر گریجویٹ کورس کے لیے قومی اہلیت اور داخلہ امتحانNEET -UG  میں سوالنامہ افشا ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ NEET معاملے پر ماہرین تعلیم کی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ امتحان کے انعقاد سے متعلق قومی ایجنسی میں بدعنوانی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ ایجنسی ایک معتبر ادارہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں