سرکار نے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شرو ع ہونے سے پہلے کل سبھی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی ہے تاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلایا جاسکے۔ میٹنگ کے دوران سرکار سبھی سیاسی جماعتوں سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، تاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی خوش اسلوبی سے کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہوگا اور یہ اگلے مہینے کی 12 تاریخ تک جاری رہے گا۔ مرکزی بجٹ اس مہینے کی 23 تاریخ کو پیش کیا جائے گا۔ نریندر مودی سرکار کی تیسری مدت میں یہ پہلا بجٹ ہوگا۔
گذشتہ مہینے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بجٹ سرکار کی دور رس پالیسیوں اور مستقبل کے منصوبوں کی ایک مؤثر دستاویز ہوگا۔x