سرکار نے UGC-NET 2024 امتحان منسوخ کردیا ہے۔ نئے سرے سے امتحان بعد میں کرایا جائے گا، جس کیلئے جانکاری الگ سے فراہم کی جائے گی۔ سائبر جرائم کی روک تھام سے متعلق بھارتی تال میل مرکز سے موصولہ جانکاری کے بعد یہ امتحان منسوخ کیا گیا ہے کیونکہ اِس طرح کا اشارہ ملا تھا کہ امتحان کے منصفانہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ یہ معاملہ مرکزی جانچ بیورو CBI کے سپرد کیا جارہا ہے۔
Site Admin | June 20, 2024 9:35 AM