August 23, 2024 9:34 AM

printer

سرکار نے ملک میں پانی پر اڑان بھرنے والے اور اترنے والے Seaplane کو چلانے کیلئے رہنما اصول جاری کیے ہیں

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے علاقائی رابطے کی اسکیم اُڑان کے تحت پانی پر اُڑان بھرنے والے اور اترنے والے Seaplane کو چلانے کیلئے رہنمااصول جاری کیے ہیں۔ اِن میں Seaplane کے تحفظ اور سلامتی کو ترجیح دی گئی ہے اور آپریٹر سے لے کر انضباطی اداروں تک ہر متعلقہ فریق کی ذمہ داریوں کو واضح کیا گیاہے۔  مذکورہ رہنما اصولوں میں پورے ملک میں Seaplane بلارکاوٹ اور مؤثر انداز سے چلانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

نئی دلّی میں اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہاکہ اِن رہنما اصولوں کا مقصد ملک کے دور دراز کے علاقوں کو جوڑنا اور سبھی کیلئے سفر کو زیادہ سہل بناناہے۔

وزیرموصوف نے بتایاکہ اُڑان اسکیم کی کامیابی کے بعد سرکار اگلے دس سال میں مذکورہ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ موجودہ Aviation نظام کے ساتھ Seaplane کو مربوط کرنے سے اُن خطوں میں بھی رابطہ قائم ہوسکے گا جو ابھی تک جغرافیائی چیلنجوں کی وجہ سے الگ تھلگ تھے۔ جناب رام موہن نائیڈو نے کہاکہ ٹرانسپورٹیشن کے اِس نئے وسیلے سے خاص طور پر سیاحت کے شعبے میں معاشی ترقی کے نئے راستے بھی کھلیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں