وزیراعظم نریندر مودی نے لداخ میں پانچ نئے ضلعے بنائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ اچھی حکمرانی اور خوشحالی کی سمت ایک قدم ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ زَنسکار، دراس، Sham، نُبرا اور چانگ تھانگ ضلعوں پر اب زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی اور مختلف خدمات اور مواقع بھی وہاں کے لوگوں کے زیادہ قریب ہوجائیں گے۔ جناب مودی نے لداخ کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔×
Site Admin | August 26, 2024 3:20 PM