August 19, 2024 9:43 PM

printer

سرکار نے تمام مرکزی سرکاری اسپتالوں میں سکیورٹی کی تعیناتی میں 25 فیصد اضافے کو منظوری دی ہے

سرکار نے تمام مرکزی سرکاری اسپتالوں میں سکیورٹی کی تعیناتی میں 25 فیصد اضافے کی اجازت دی ہے۔    سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ معیاری سیکورٹی پروٹوکول کے علاوہ سرکاری اسپتالوں کے ذریعے انفرادی مطالبے پر مارشل کی تعیناتی کو بھی منظوری دی جائے گی۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ کولکاتہ اسپتال معاملے پر مبنی ایک مرکزی قانون لانے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ایک جونیئر ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل، مریض- ڈاکٹر تشدد کا کیس نہیں ہے۔ صحت خدمات کے DG کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو ریذیڈینٹ ڈاکٹروں کیلئے اسپتال میں سکیورٹی اور سہولیات کے مختلف پہلوؤں پر غور کرے گی، جس میں ڈیوٹی روم اور کام کرنے کے اوقات بھی شامل ہیں۔

کولکاتہ کے ایک اسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ آبروریزی اور قتل کے بعد ریذیڈینٹ ڈاکٹرس، ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایک مرکزی قانون کا مطالبہ کر ررہے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں