سرکار نے آدھار اور PAN کارڈ سمیت لوگوں کی اہم ذاتی جانکاری افشا کرنے والی ویب سائٹس کو block کئے جانے کا حکم دیا ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے اس طرح کی ویب سائٹس کی نشاندہی کی ہے۔ اِس کے علاوہ انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی Response ٹیم نے متعلقہ ویب سائٹس میں سکیورٹی سے متعلق کچھ خامیوں کا پتہ لگایا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ مالکان سے ضروری تبدیلیاں کرنے اور خامیوں کو دور کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
Site Admin | September 27, 2024 10:01 AM | Websites Blocks