سرکار نے آج کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی کا رجحان نظر آتا ہے۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں محنت اور روزگار کی وزیر مملکت Shobha Karandlaje نے کہا کہ سالانہ افرادی قوت سروے کے موجودہ تازہ رپورٹ کے مطابق 15 سال اور اُس سے زیادہ کے عمر کے افراد کی بے روزگاری کی شرح 2020-21 میں 4 اعشاریہ 2، 2021-22 میں 4 اعشاریہ ایک اور 2022-23 میں 3 اعشاریہ 2 فیصد تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ افرادی قوت سروے کے موجودہ تازہ رپورٹ کے مطابق تنخواہ پانے والے ملازمین کی اوسط تنخواہ میں اپریل سے جون 2023 کے درمیان 20 ہزار 39 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ اپریل سے جون 2018 کے دوران 16 ہزار 848 روپے تھا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ باضابطہ تنخواہ میں 18 اعشاریہ نو چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
Site Admin | July 22, 2024 9:31 PM