سرکار نے آج وزیر اعظم کے انٹرن شپ اسکیم کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیاہے۔ اس کا مقصد ایک کروڑ نوجوانوں کو 5 برسوں میں پانچ سو بڑی کمپنیوں میں انٹرن شپ کا موقع فراہم کرنا ہے۔
کارپوریٹ امور کی وزارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران پائلٹ پروجیکٹ کا مجموعی خرچ 800 کروڑ روپے ہوگا اور یہ گجرات، مہاراشٹر، اتراکھنڈ اور تلنگانہ کے 7 اضلاع میں شروع ہوگا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ سرکار کا مقصد، مالی سال 2024-25 میں ایک لاکھ 25 ہزار انٹرن شپ فراہم کرنا ہے۔ اِس کا نفاذ ایک آن لائن پورٹلpminternship.mca.gov.in پر ہوگا۔ x