September 22, 2024 9:42 PM

printer

سرکار نے، اُن طلبا کے ایک کروڑ سے زیادہ روپے refund کیے ہیں، جنہوں نے ملک بھر کے مختلف کوچنگ اداروں میں UPSC سول سروسز، آئی آئی ٹی اور دیگر داخلہ جاتی امتحانات کیلئے اپنا اندراج کرایا تھا۔

سرکار نے، اُن طلبا کے ایک کروڑ سے زیادہ روپے refund کیے ہیں، جنہوں نے ملک بھر کے مختلف کوچنگ اداروں میں UPSC سول سروسز، آئی آئی ٹی اور دیگر داخلہ جاتی امتحانات کیلئے اپنا اندراج کرایا تھا۔ صارفین کے امور کے محکمے نے آج کہا ہے کہ 656 سے زیادہ امیدواروں نے قومی صارفین ہیلپ لائن نمبر ایک-نو، ایک-پانچ پر شکایات درج کراکر کوچنگ مراکز اور پرائیویٹ اداروں سے ری فنڈ کا دعویٰ کیا تھا۔ صارفین کے امور کے محکمے کی سکریٹری ندھی کھڑے نے کہا کہ سرکار، صارفین اور خاص طور پر اُن طلباء کے حقوق کے تحفظ کیلئے پابند عہد ہے، جنہوں نے اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے قیمتی وقت اور وسائل لگائے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ قدم، سرکار کے اُس عہد کو دوہرانے کو یقینی بناتا ہے کہ کوچنگ ادارے منصفانہ سلوک اور صارفین کے حقوق کا احترام کرے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ محکمے کی مداخلت کے بعد یہ ری فنڈ ملک بھر کے متاثرہ طلباء کو فوری طور پر دیئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں