July 28, 2024 3:12 PM

printer

سرکار منشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے:وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس بات پر فخر کا اظہار کیا ہے کہ آسام کے چرائی دیو میدام کو یونیسکو کی عالمی وراثت کے مقامات کی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔ آج آکاشوانی پر ”من کی بات“ پروگرام میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ یہ مذکورہ فہرست میں شامل کیا جانے والا بھارت کا 43 واں مقام ہے جبکہ شمال مشرقی خطے سے ثقافتی عالمی ورثے کا یہ ایسا پہلا مقام ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنی ثقافت پر فخر کرکے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ اِس سلسلے میں بھارت میں کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے پروجیکٹ PARI کا ذکر کیا جس کا مطلب پبلک آرٹ آف انڈیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پروجیکٹ PARI پبلک آرٹ کو مقبول عام بنانے کیلئے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو ایک ہی  پلیٹ فارم پر لانے کا ایک بڑا وسیلہ بن رہا ہے۔ جناب مودی نے ہینڈ لوم صنعت کا تذکرہ کرتے ہوئے ہریانہ کے روہتک ضلعے کی ڈھائی سو خواتین کی ستائش کی، جو UNNATI Self Help Group میں شامل ہوئی ہیں اور بلاک پرنٹنگ اور رنگائی میں تربیت حاصل کی ہے۔

ملک میں ہتھ کرگھے کا قومی دن اگلے مہینے کی سات تاریخ کو منایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک کے مختلف حصوں کے کاریگر ہتھ کرگھا کو مقبولِ عام بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اڈیشہ کی سمبل پور ساڑیوں، مدھیہ پردیش کی ماہیشوری ساڑی، مہاراشٹر کے پیٹھانی، ودربھ کے ہینڈ بلاک پرنٹس، ہماچل پردیش کی Bhutiko شال اور اونی کپڑے اور جموں کشمیر کی Kani شال کی مثال پیش کی۔ جناب مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہیش ٹیگ مائی پروڈکٹ مائی پرائیڈ کے ساتھ اپنی مقامی اشیاء اور سامان کو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اِس وقت دنیا بھر میں پیرس اولمپک کھیلوں کا چرچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک کھیل بھارتی کھلاڑیوں کو عالمی منظر نامے پر ترنگا لہرانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ Cheer For Bharat کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

منشیات کی لعنت کے چیلنج کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہر کنبے کو یہ فکر ہوتی ہے کہ کہیں اُن کا بچہ منشیات کی لعنت کی گرفت میں نہ آجائے۔ جناب مودی نے بتایا کہ سرکار نے ایک خصوصی پہل MANAS کا آغاز کیا ہے جو منشیات کے خلاف لڑائی میں ایک اہم قدم ہے۔ MANAS کی ہیلپ لائن اور پورٹل کا حال ہی میں آغاز ہوا ہے اور ایک ٹول فری نمبر 1933 جاری کیا گیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ کوئی بھی شخص ضروری صلاح حاصل کرنے یا بازآباد کاری سے متعلق معلومات کیلئے اِس نمبر پر کال کرسکتا ہے۔ اگر کسی کے پاس منشیات سے متعلق کوئی جانکاری ہے تو وہ بھی اِس نمبرپر فون کرکے منشیات پر کنٹرول سے متعلق بیورو کو دستیاب کرائی جاسکتی ہے۔

کَل دنیا بھر میں شیروں سے متعلق بین الاقوامی دن منایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شیر اور انسان کے درمیان ٹکراؤ کی صورت میں شیروں کے تحفظ کیلئے غیرمعمولی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ”کلہاڑی بند پنچایت“ عوامی شمولیت کی اِس طرح کی ایک کوشش ہے۔

وزیر اعظم نے لوگوں سے کہا کہ اب جبکہ 15 اگست کا دن نزدیک آرہا ہے وہ ”ہر گھر ترنگا“ مہم میں شامل ہوں۔   جناب مودی نے لوگوں کی اِس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ”ہر گھر ترنگا ڈاٹ کوم“ پر ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی   اَپ لوڈ کریں۔ جناب مودی نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ MyGov یا NaMo App پر یوم آزادی سے قبل اپنی تجویزیں بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوم آزادی پر ملک سے خطاب میں زیادہ سے زیادہ تجویزوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں