سرکار ملک میں شاہراہوں کے نظام کو مستحکم بنانے کیلئے اگلے دو سال میں 10 لاکھ کروڑ روپے کا سرمایہ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں شمال مشرق اور سرحدی علاقوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ ایک خبررساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ مرکز اگلے دو سال میں ملک کے بنیادی ڈھانچے کی کایاپلٹ کیلئے کام کررہا ہے تاکہ یہ دنیا میں بہترین بنیادی ڈھانچوں کے مقابلے پر آسکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کیلئے پروجیکٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی ریاستوں میں تین لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت سے شاہراہوں کے 784 پروجیکٹوں پر کام کیا جائے گا اور 21 ہزار 300 کلومیٹر سے زیادہ کی شاہراہیں اِس کے دائرے میں آئیں گی۔x
Site Admin | April 13, 2025 3:51 PM
سرکار ملک میں شاہراہوں کے نظام کو ، خصوصی طور پر شمال مشرق اور سرحدی علاقوں میں مستحکم بنانے کیلئے اگلے دو سال میں دس لاکھ کروڑ روپے کا سرمایہ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے: نتن گڈکری
