سرکار جلد ہی بحری جہازوں کی تعمیر اور مرمت سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کرے گی تاکہ سال 2030 تک اِس شعبے میں بھارت کو چوٹی کے دس ملکوں اور 2047 تک پانچ سرکردہ ملکوں میں لایا جاسکے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں سکریٹری ٹی کے راما چندرن نے کَل یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کَل اِس بارے میں ایک ورکشاپ کی صدارت کی جس میں پچاس تنظیموں کے سو سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا۔ اِن میں مختلف سرکاری وزارتوں، محکموں، جہاز رانی سے متعلق آپریٹر اور سرکاری ملکیت کے اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ Shipyards کے نمائندے شامل ہیں۔