August 15, 2024 11:05 AM

printer

سرکار اگلے پانچ برسوں میں 75 ہزار نئی میڈیکل سیٹوں کا اضافہ کرے گی

وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ آئندہ 5 برسوں میں میڈیکل سیٹوں میں 75 ہزار کا اضافہ کیا جائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ طلباء نے بیرون ملک طبی تعلیم کیلئے لاکھوں اور کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں۔ لہٰذا حکومت آئندہ 5 برسوں میں میڈیکل سیٹیوں 75 ہزار کا اضافہ کرے گی۔ اس سے ملک میں طبی تعلیم تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ اُن کی حکومت میں انجام دی گئی اصلاحات میں بینکنگ سیکٹر کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے بینکنگ شعبہ سخت مشکلات کا شکار تھا، لیکن آج شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارتی بینکس اُن چند بینکوں میں سے ہے جو عالمی سطح پر مضبوط ہیں اور ایسا اُن کی حکومت کی جانب سے کی گئی بڑی اصلاحات کے بدولت ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مضبوط بینکنگ نظام نے باضابطہ معیشت کو مضبوطی دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں