ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 18, 2024 9:41 AM

printer

سرکار اور Meta نے آن لائن گھپلوں کے بڑھتے ہوئے خطروں سے نمٹنے کیلئے ”Scam Se Bacho“ مہم کیلئے اشتراک کیا ہے

سرکار اور Meta نے آن لائن گھپلوں کے بڑھتے ہوئے خطروں سے نمٹنے کیلئے ”Scam Se Bacho“ مہم کیلئے اشتراک کیا ہے۔ نئی دلّی میں مہم کے آغاز کے دوران اطلاعات ونشریات محکمے کے سکریٹری سنجے Jaju نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے مذکورہ پہل کو بروقت قرار دیا اور کہاکہ آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی سمت یہ ایک ضروری قدم ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ اِس سے ڈیجیٹل سیفٹی اور وجیلنس کے کلچر کو فروغ دینے کے سرکار کے موقف کی عکاسی ہوتی ہے۔

سکریٹری موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت میں 90 کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور ڈیجیٹل انڈیا پہل کے تحت غیرمعمولی ڈیجیٹل ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہاکہ اِس پیشرفت کے ساتھ ساتھ سائبر دھوکہ دہی کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سال گیارہ لاکھ کیس سامنے آئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں