سرکار اور اپوزیشن کے درمیان پانچ دنوں کے تعطل کو ختم کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج معمول کا کام کاج شروع ہوا۔
سرکار اور اپوزیشن کے درمیان ہفتہ بھر طویل تعطل کے بعد پارلیمنٹ میں آج معمول کا کام کاج دوبارہ شروع ہوا۔ سرکار اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمنٹ کو بخوبی چلانے پر اتفاق رائے کے بعد دونوں ایوانوں میں کام کاج ہوا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا، دونوں میں تھوڑے بہت شور وغل کے باوجود سوالوں کا وقفہ اور وقفہئ صفر ہوئے۔ لوک سبھا نے بینکنگ قوانین ترمیمی بل پاس کیا جبکہ راجیہ سبھا میں تیل کے میدانوں کو منضبط اور اِسے بہتر کرنے سے متعلق بل کو پاس کیا گیا۔ حالانکہ اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے دونوں ایوانوں میں کچھ معاملوں پر فوری طور پر بحث کرانے کے نوٹس پیش کئے لیکن وہ اِس پر مصر نہیں ہوئے اور کارروائی میں خلل نہیں ڈالا۔ اجلاس 25 نومبر کو شروع ہوا تھا اور یہ 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔
Site Admin | December 3, 2024 9:20 PM