July 19, 2024 9:42 AM

printer

سرکار آج نئی دلّی میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی نشاندہی کیلئے کھیلو انڈیا پہل کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے والی ہے

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا آج نئی دلی میں حکومت کی کھیلو انڈیا  Rising Talent Identification(Kirti) پہل کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔  وزارت نے کہاہے کہ Kirti کی شروعات، جدید ICT آلات اور عالمی سطح پر بہترین طورطریقوں پر مبنی جامع طور پر ہنر کی شناخت کئے جانے کی خاطر طریقہ کار تیار کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اس پہل کا مقصد ایک واحد پلیٹ فارم پر زمینی سطح پر ہنر کی شناخت کئے جانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد اس میں شامل سبھی ریاستوں میں 2024-25 میں 20 لاکھ افراد کا جائزہ لینا ہے۔

 اس سے قبل  اس سال 12 مارچ کو چنڈی گڑھ میں Kirti کے پہلے مرحلے کا آغاز کیاگیاتھا، اِس میں 70 مراکز پر تین لاکھ 62 ہزار 683 اندراج کرائے گے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں