August 25, 2024 10:01 AM

printer

سرکاری ملازمین نے یونیفائڈ پنشن اسکیم کا خیرمقدم کیا ہے، جو انھیں یقینی طور پر پنشن فراہم کرے گی۔

 

سرکاری ملازمین نے Unified پنشن اسکیم کی منظوری کیلئے مرکزی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جس سے اُنھیں پنشن کی یقینی فراہمی ممکن ہوگی۔ انھوں نے اِس معاملے پر اُن کے ساتھ میٹنگ کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا بھی کیا۔ سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے ایک مشترکہ فورم، ’مشترکہ مشاورتی مشینری، JCM‘ کے سکریٹری شیو گوپال مشرا نے کہا کہ اُنھیں میٹنگ کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے JCM کو مدعو کیا گیا۔

مرکزی کابینہ نے کَل سرکاری ملازمین کیلئے یونیفائڈ پنشن اسکیم کو منظوری دی تھی۔ کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت 25 سال کی کم سے کم کوالیفائنگ ملازمت کیلئے ریٹائر ہونے سے قبل گزشتہ ایک سال کی مدت کے دوران اوسط بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد پنشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں ملازم کی موت ہونے کے بعد اُس کے کنبے کیلئے 60 فیصد پنشن کی ضمانت دی گئی ہے۔ ملازمت کے کم از 10 سال کے بعد ریٹائرمنٹ پر کم از کم 10 ہزار روپے ماہانہ پنشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ سروس ملازمین کے معاملے میں صنعتی وَرکروں کیلئے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر مہنگائی بھتے کی شکل میں راحت دی جائے گی۔ Gratuity کے علاوہ ریٹائرمنٹ پر یکمشت ادائیگی کی جائے گی۔ جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ مذکورہ اسکیم سے مرکزی سرکار کے تقریباً 23 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ یہ اسکیم پہلی اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ کابینہ نے 3 بڑی اسکیموں کو جاری رکھنے کو بھی منظوری دے دی ہے، جو 10 ہزار 579 کروڑ روپے کے تخمینے کے ساتھ وِگیان دھارا کے نام سے ایک یونیفائڈ سینٹرل سیکٹر اسکیم میں ضم کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں