ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 12, 2024 9:39 PM

printer

سرکاری شعبوں کے بینکوں نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گیارہ فیصد ترقی کرکے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

سرکاری شعبے کے بینکوں PSBs کی کارکردگی، 2024-25 کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم رہی۔ یہ کارکردگی سال بہ سال کی بنیاد پر گیارہ فیصد شرح ترقی پر رہی۔ مجموعی تجارت 236 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ رہی۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ پچھلے کچھ سال میں بینکنگ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئی ہیں، جن میں اشیا کی فراہمی اور خدمات کی، اور زیادہ بہتری پر عملدرآمد، نادہندگی اور دیوالیہ پن ضابطے نیز حکمرانی کے ایک بڑے فریم ورک کا نفاذ بھی شامل ہے۔وزارت نے مزید بتایا کہ اِن اقدامات کی وجہ سے بینکنگ شعبے کی مستقل مالی صحت اور مجموعی ترقی ہوئی، جس کی عکاسی PSBs کی رواں کارکردگی سے ہوتی ہے۔PSBs نے AI، کلاؤڈ اور بلاک چین جیسی نئے دور کی ٹیکنالوجیز اپنانے میں بھی اہم پیشرفت کی ہے نیز اُس نے سائبر سکیورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ضروری طور طریقے اپنائے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں