ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 8, 2024 10:09 AM

printer

سرمایہ بازاروں کو منضبط کرنے والے ادارےسیبی نے HINDENBURG ریسرچ کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

سرمایہ بازاروں کو منضبط کرنے والے ادارے، Securities and Exchange board of India 

سیبی نے HINDENBURG ریسرچ کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اُسے نیویارک کے HEDGE فنڈ مینیجر مارک Kingdon کو اڈانی گروپ کے بارے میں ایک نہایت اہمیت کی حامل رپورٹ کو قبل از وقت لیک کرنے کی بنا پر یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

وجہ بتاؤ نوٹس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ Hindenburg، Kingdon  کے Hegge فنڈ اور کوٹک مہندرا بنک سے وابستہ ایک دلال نے، اس رپورٹ کے افشا کئے جانے کے بعد، اڈانی گروپ کی شیئر بازار میں کاروبار کے لیے دستیاب 10 فرموں کی مارکیٹ کی قدر میں 150 ارب ڈالرز سے زیادہ کی گراوٹ سے منافع خوری کی ہے۔

سیبی نے ہنڈن برگ پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اُس نے اڈانی گروپ کے حصص کی گھبراہٹ میں فروخت کے لیے راغب کرنے کے مقصد سے، خفیہ ساز باز کرکے اور گمراہ کن اطلاعات کی تشہیر کے ذریعے ناجائز منافع کمایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں