سرحد پار کی تجارت کیلئے بھارت کی نامزد اتھارٹی نے، نیپال میں 12 ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں سے اضافی 251 میگاواٹ بجلی کی برآمد کی منظوری دی ہے۔ پہلی مرتبہ، نیپال کے وسط مدتی بجلی کی فروخت کے سمجھوتے کے ذریعے، بہار کو بجلی برآمد کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی اجازت شدہ 16 پروجیکٹوں سے 690 میگاواٹ بجلی کی فراہمی بڑھ کر 28 پروجیکٹوں سے 941 میگاواٹ ہوگئی ہے۔ یہاں تک کہ اِس 251 میگاواٹ منظوری سے قبل بھی، نیپال بجلی کا ایک نیٹ برآمدکار رہ چکا ہے اور اُس نے پچھلے مالی سال میں 16 اعشاریہ نو تین ارب نیپالی روپئے کی آمدنی حاصل کی ہے۔
Site Admin | August 20, 2024 9:28 PM