ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 25, 2024 3:14 PM

printer

سرحدی علاقوں میں مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے بی ایس ایف نے تلاش کی کارروائی شروع کی

جموں وکشمیر میں سرحدی حفاظتی فورس BSF اور پولیس نے آج سانبا ضلعے کے سرحدی علاقوں میں مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ایک مشترکہ تلاش کارروائی شروع کی ہے۔ تلاشی کی یہ کارروائی وادیئ کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے پس منظر میں کی گئی ہے۔ BSF اور پولیس کی یہ مشترکہ تلاش کی کارروائی رام گڑھ سیکٹر کے سرحدی علاقوں میں کی جارہی ہے، جس میں حفاظتی دستے حساس مقامات میں چھان بین کررہے ہیں۔ اِن علاقوں میں بین الاقوامی سرحد پر کچھ جنگلاتی علاقے بھی شامل ہیں۔

اِسی دوران سانبا کے ضلع مجسٹریٹ نے، سانبا ضلعے میں بین الاقوامی سرحد کے دو کلو میٹر کے اندر اندر، ہر قسم کی آتش بازی کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی دو مہینے تک برقرار رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں