سرحدی سکیورٹی فورس BSF نے پنجاب میں اِس سال اب تک پاکستان سے غیرقانونی طور پر آنے والے 245 ڈرون کو ضبط کیا ہے، جو منشیات، ہتھیار اور گولہ بارود کی اسمگلنگ سے منسلک ہیں۔ پچھلے سال کے مقابلے یہ دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ البتہ پچھلے سال کے مجموعی ضبط شدہ 440 کلو گرام سے زیادہ ہیروئن کے مقابلے 254 کلو گرام ہیروئن بہت کم ہے۔ سرحد پار سے اسمگلنگ کئے جانے والے ہیروئن کی ضبطگی میں یہ کمی BSF کے ذریعے جسمانی اور تکنیکی نگرانی میں اضافے کی وجہ سے آئی ہے۔ BSF نے پنجاب سرحد پر تین پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کیا ہے اور دو اسمگلروں سمیت 31 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ BSF نے پنجاب کے مختلف سرحدی اضلاع سے 94 بھارتی اسمگلروں کو بھی پاکستانی منشیات کے ساتھ حراست میں لیا ہے۔
Site Admin | November 30, 2024 9:35 PM
سرحدی سکیورٹی فورس BSF نے پنجاب میں اِس سال اب تک پاکستان سے غیرقانونی طور پر آنے والے 245 ڈرون کو ضبط کیا ہے، جو منشیات، ہتھیار اور گولہ بارود کی اسمگلنگ سے منسلک ہیں
