سرحدی حفاظتی فورس BSF نے اُن چار بنگلہ دیشیوں کو واپس بھیج دیا ہے، جو تریپورہ سیکٹر میں سرحد پار کرکے بھارت چلے آئے تھے۔ BSF نے تریپورہ-حبیب گنج سرحد پر ایک فلیگ میٹنگ کے بعد جمعرات کو اِنہیں بنگلہ دیش کے سرحدی گارڈ BGB کو سپرد کیا۔ BGB کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اِن چاروں نے دو مقامی brokers کی مدد سے پچھلے بدھ کو سرحد پار کی تھی اور بھارت آگئے تھے۔ تاہم BSF کے جوانوں نے غیر قانونی طور پر داخلے کے الزامات کے ساتھ اِنہیں حراست میں لے لیا تھا۔
Site Admin | January 3, 2025 9:14 PM
سرحدی حفاظتی فورس BSF نے اُن چار بنگلہ دیشیوں کو واپس بھیج دیا ہے، جو تریپورہ سیکٹر میں سرحد پار کرکے بھارت چلے آئے تھے
