وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سرحدوں کی حفاظت، دراندازی اور جعلی کرنسی کی روک تھام، نیز بائیں بازو کی انتہاپسندی سے نمٹنے میں سرحدی حفاظتی فورس BSF کے رول کی تعریف کی ہے۔ جناب شاہ راجستھان کے شہر جودھپور میں BSF کے 60ویں یومِ تاسیس کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب شاہ نے دفاع کی ملک کی پہلی فورس کے طور پر BSF کی 60 سال کی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے فورس کی ہمت، شجاعت اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے 1965 سے اب تک مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں کی حفاظت کرنے میں BSF کے رول کی اہمیت کا اعتراف کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی سرحدی حفاظتی پالیسی، برسوں سے غیر واضح تھی لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، اِس میں خاطر خواہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بھارتی فوج کے، مشرقی کمان کے، تری شکتی عملے نے سیلاب کی صورتحال پر قریبی نظر رکھنے والا ایک جدید ترین نظام AFMS تیار کیاہے۔ دفاع اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق اختراعی کاموں کے بارے میں، Inno Yodha نام کے ایک مقابلے میں اِس نظام کی تعریف، ملک بھر سے حصہ لینے والے لوگ کر رہے ہیں۔سکم میں پچھلے سال گلیشیر کے سبب آنے والے سیلاب سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، انجینئر ریجیمنٹ سے وابستہ Suresh P K کی قیادت میں، AFMS نے پانی کی سطح پر، بر وقت نظر رکھنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔اِس اختراع سے، قدرتی آفات سے پہلے کی تیاریوں میں اضافہ ہوسکے گا اور فوجیوں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے فوری کارروائی کی جاسکے گی۔
Site Admin | December 8, 2024 9:42 PM